السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید ہمیشہ داڑھی مونڈتا ہے۔ گانا باجا وغیرہ سنتا دیکھتا ہے۔ ایک امام صاحب نے اپنی پڑھی لکھی لڑکی کی شادی اس سے کردی۔ حالانکہ وہ پہلے سے اس کے حالات سے واقف تھے۔ اب سوال یہ ہے کہ زید کافر جہنمی ہے یا نہ۔ اور یہ شادی درست ہے یا نہ اور زید کے ساتھ تعلقات رکھناکیسا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی منڈا کافر نہیں فاسق مسلمان ہے۔ ایسے شخص سے ملنا جلنا اور اس کو مسنون داڑھی کی تلقین کرنا اس سے علیحدگی اختیار کرنے سے بدرجہ بہتر ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔
ان تخالط الناس خير من ان تجانبهم
اور ایسے شخص سے جو نکاح ہوچکا ہے وہ درست ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب