السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا پتلون میں قمیص نکالے بغیر نما ز درست ہے۔جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مشکوٰۃ باب السجود میں حدیث ہے:
«عن ابن عباسٍ قال قال رسول الله صلی الله علیه وسلم امرت ان اسجد علٰی سبعة اعظمٍ علی الجبهةِ والیدینِ والرُّکبتینِ واطرافِ القدمینِ ولانکفت الثیاب والشعرَ۔»(متفق علیه)
’’یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں حکم دیا گیا ہوں کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں۔ ماتھے پر،دو ہا تھوں پر، دو گھٹنوں پر،دو قدموں کےاطراف پر اور یہ بھی حکم دیا گیا ہوں کہ کپڑوں اور بالوں کو بند کروں۔‘‘
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قمیص کو بند کر کے پتلون یا پا جامے اور تہ بند کے اندر دینا یا پگڑی كا شملہ اکٹھا کر کے پگڑی میں دینا یا سجدہ جاتے وقت تہ بند کو اکٹھا کرکے گٹھنوں میں دے دینا تاکہ زمین پر نہ پڑے یہ سب صورتیں منع ہیں۔
اسی طرح داڑھی کے بالوں کو یا عورت کا اپنے جوڑے کو یا مرد کے اپنے پٹوں کو اکٹھا کرنا یہ سب صورتیں ناجائز ہیں۔
سائل نے قمیص کا پتلون کے اندر دینا دریا فت کیا ہے پتلون کے متعلق کچھ نہیں پوچھا۔ حالانکہ پتلون خود ہی ناجا ئز اور
«من تشبه بقوم فهو منهم »
داخل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب