سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(272) خوارج کون ہیں

  • 6825
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 5841

سوال

(272) خوارج کون ہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا سوال یہ ہے کہ خوارج کون ہیں، کچھ بریلوی اور دیوبندی حضرات اہل حدیث کو خوارج کہتے ہیں اس کی وضاحت کریں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی کے کہنے سے کوئی خارجی نہیں بن جاتا ،آپ انہیں کہہ دیں ،الزام جواب الزام سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

خارجی دراصل وہ لوگ ہیں جو حضرت علی کی فوج سے اس بنا پر علیحدہ ہوگئے کہ انھوں نے حضرت امیر معاویہ کی ثالثی کی تجویز منظور کر لی تھی۔ خارجیوں کا نعرہ تھا کہ ’’حاکمیت صرف اللہ ہی کے لیے ہے‘‘ انھوں نے مقام حرورا میں پڑاؤ ڈالا اور کوفہ ، بصرہ ، مدائن وغیرہ میں اپنے عقائد کی تبلیغ شروع کر دی۔ ان کا عقیدہ تھا کہ دینی معاملات میں انسان کو حاکم بنانا کفر ہے اور جو لوگ ایسے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں وہ واجب القتل ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے