السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زمین جو خرید کر چھوڑدی گئی ہو،کیا اس پر زکوٰۃ ادا کر نا فرض ہے یا نہیں- نہ استعمال میں ہے اور نہ تجارت کے لئے ہے۔؟ قران و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ایسی زمین پر کوئی زکوة نہیں ہے، کیونکہ زکوة زرعی زمین کی آمدن پر اور تجارتی زمین کی قیمت پر ہوتی ہے ،اور آپ کی یہ زمین نہ تو استعمال میں ہے،جس سے زراعت پیدا ہو، اور بقول آپ کے نہ ہی تجارتی مقصد سے لی گئی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 2 |