سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(249) عید کے دن معانقہ کرنے کی حکمت

  • 6802
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1149

سوال

(249) عید کے دن معانقہ کرنے کی حکمت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کے دن تسلسل سے تین بار معانقہ کرنے کی کیا حکمت ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عید کے دن عید ملنے کے لئے معانقہ کرنا،لوگوں کی عادت ہے ،لوگ یہ کام عبادت سمجھ کر نہیں کرتے ،بلکہ ایک دوسرے کے احترام اور خوشی کے اظہار کے طور پر کرتے ہیں۔ لہذا اس میں اصل اباحت ہے۔ باقی رہا ایک بار یا تین بار ملنے کا معاملہ تو یہ لوگوں کی باہمی محبت پر مبنی ہوتا ہے ،جو آدمی زیادہ قریب ہو، اسے ایک سے زائد بار ملنے کی کوشش کی جاتی ہے اور جو قریبی نہ ہو اس سے سر سری سا مل لیا جاتا ہے۔ شیخ صالح العثیمین کا یہی موقف ہے۔ "مجموع فتاوى ابن عثيمين" (16/208-210

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے