سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(246) دوسجدوں کے درمیان"رب اغفرلی ،رب اغفرلی" دو دفعہ سے زائد پڑھنا

  • 6799
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1964

سوال

(246) دوسجدوں کے درمیان"رب اغفرلی ،رب اغفرلی" دو دفعہ سے زائد پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوسجدوں کے درمیان دعا "رب اغفرلی ،رب اغفرلی" اگر دو دفعہ سے زیادہ پڑھی جائے تو کیا صحیح ہوگی؟ اور کیا اسے نوافل وغیرہ میں پڑھا جاسکتا ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دو سجدوں کے درمیان پڑھی جانے والی دعاوں میں سے ایک دعا یہ بھی ہے۔سیدنا حذیفہ فرماتے ہیں کہ

«أن النبي صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ : رَبِّ اغْفِرْ لِي ، رَبِّ اغْفِرْ لِي» رواه النسائي (1145) وصححه الألباني كما في صفة الصلاة (3/811).

نبی کریم دو سجدوں کے درمیان"رب اغفرلی ،رب اغفرلی" پڑھا کرتے تھے۔

اور یہ دو دفعہ پڑھنا کم از کم تعداد ہے ،اس سے زیادہ آپ جتنا مرضی پڑھ لیں۔فرض نماز میں پڑھی جانے والی ہر دعا نوافل میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ کیونکہ دونوں نمازوں کی دعائیں اور اذکار عموما ایک جیسے ہی ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 


تبصرے