سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(233) استاد اپنی بیوی سے پردہ کرائے یا نہ؟

  • 6786
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1011

سوال

(233) استاد اپنی بیوی سے پردہ کرائے یا نہ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص جو بچپن سے اپنے استاد کے گھر میں آتا جاتا ہے۔ بعد بلوغت بھی آمدو رفت کرسکتا ہے یا نہیں۔ اور استاد اپنی بیوی سے پردہ کرائے یا نہ؟ خصوصا جب شاگرد بھی جوان اور استاد کی زوجہ بھی جوان ہو۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد بلوغت پردہ کرانا ضروری ہے۔ قرآن مجید میں ہے۔

وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ  ﴿٥٩سورة النور.....

ترجمہ۔’’یعنی جب لڑکے بالغ ہوں۔  تو وہ بڑوں کی طرح گھر میں اذن لے کر جایاکریں۔ تاکہ گھر والیاں پردہ کرلیں۔ ‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 191

محدث فتویٰ

تبصرے