سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) ایک شخص ہے جس کی منکوحہ فوت ہوگئی ہے اور مہر معاف نہ کر سکا...الخ

  • 6784
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1269

سوال

(231) ایک شخص ہے جس کی منکوحہ فوت ہوگئی ہے اور مہر معاف نہ کر سکا...الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص ہے جس کی منکوحہ فوت ہوگئی ہے۔  اورموت ایسی واقع ہوئی ہے کہ شوہر متوفیہ سے دین مہر نہ معاف کراسکا۔ اس کو کیا کرنا چاہیے بڑی تردد وفکر ہے۔ ؟ (سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

متوفیہ کے ورثاء کو دے یا معاف کرائے۔ اولاد اس کی نہیں ہے۔ تو نصف کا مالک خود  خاوند ہے۔ اولاد ہو تو چوتھے حصے کا مالک ہے۔  باقی ورثاء کا ان سے بات چیت کرے۔ اگر کوئی وارث نہ ہو تو سب خاوند کا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 190

محدث فتویٰ

 

تبصرے