السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن پا ک واحادیث کا ترجمہ کرکے شائع کرنا ثابت وجائز ہے یانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جائز بلکہ ضروری ہے بدلیل قولہ تعالیٰ ۔ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِّلنَّاسِ ﴿٢٨﴾ سورة سبإ.... ’’رسول اللہ ﷺ کی رسالت عام ہے‘‘ اور تبلیغ ضروری ہے۔ اس سے قرآن پاک اور احادیث کا ترجمہ ہرزبان میں چاہیے۔ تاکہ تبلیغ کا کام پورا ہوسکے۔ اور فرمان رسول اللہ ﷺ بلغوا پر پورا عمل ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب