السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جناب ایڈیٹر اہل حدیث نے تفسیر عربی کے بعض مقامات کو بایما سلطان نجد تبدیل کردیا۔ اگر یہ درست ہو تو جدید اور سابقہ دونوں تفسیروں سے اصح کون ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سلطانی دربار میں حسب صوابدید علماء نجد پر لازم کیاگیا تھا کہ میں آیت''استویٰ'' کی تفسیر سلف محدثین کے موافق کردوں اور اس پر ایک حاشیہ لکھوں۔ چنانچہ میں نے یہ لازم ادا کردیا۔ اور حاشیہ بھی لکھ دیا۔ آپ دونوں کودیکھ کر فرق بتایئے گا۔ تو آپ کے سوال پرغور کیا جائےگا۔ ورنہ کہا جائے گا۔ لو قراءتہ لوجد تہ
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب