سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(202) چار آدمی مسجد کے پا س بیٹھ کر تاش اور جوا کھیلتے تھے..الخ

  • 6755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 722

سوال

(202) چار آدمی مسجد کے پا س بیٹھ کر تاش اور جوا کھیلتے تھے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چار آدمی مسجد کے پا س بیٹھ کر  تاش اور جوا کھیلتے تھے۔ ایک پرہیز گار متقی نے انھیں منع کیا۔ کہ یہاں مت کھیلو انھوں نے جواب دیا یہ تو مسجد نہیں۔ جائو تمہارا  اس میں کام نہیں۔ مسجد کے متولی نے بھی کھلاڑیوں کی تایئد کی۔  در آنحالیکہ وہ جگہ متصل مسجد ہے۔ یہ بھی ظاہرہے کہ متولی از وارث وقف کنندہ مرحوم متولی ہے۔ کیایہ سب کھلاڑی اور متولی صاحب مجرم ہیں۔ (خریدار نمبر 8783)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تاش جوا وغیرہ ہر جگہ منع ہے۔ مسجد کے پاس ہویادور کھلینے والوں کی تایئد کرنا بھی گناہ ہے۔ 

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 153

محدث فتویٰ

تبصرے