سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(197) بعد نماز فریضہ کامل درود شریف پڑھ کے اللھم انت السلام پڑھیں یا

  • 6750
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1278

سوال

(197) بعد نماز فریضہ کامل درود شریف پڑھ کے اللھم انت السلام پڑھیں یا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعد نماز فریضہ کامل درود شریف پڑھ کے اللھم انت السلام پڑھیں۔ یادرودشریف تر ک کرکے فقط اللھم انت السلام سے شروع کریں۔ درود شریف قبل پڑھنے کی ممانعت میں کوئی حدیث صحیح ہو تو بیان کریں۔ (خاکسار قاضی غلام  محی الدین از کمبرلی سوتھ افریقہ )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اور ادلہ مسنونہ کے لئے یہ طریق ہے۔  کہ جو ورد کسی مقام پر ثابت ہورہی مسنون ہے۔ دوسرا نہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے سامنے ایک شخص نے چھینک مار کر اللھم صلی علی محمد کہا تو  ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے کہا اس موقع کےلئے ہم کو درود نہیں سکھایا گیا ہے۔ اس روایت کے مطابق بعد نماز متصل وہی دعا پڑھی چاہیے۔ جس کا ثبوت ملتا ہے۔ یعنی  اللھم انت السلام درود کی فضیلت بجائے خود ہے۔ مگر وقت مناسب وہی ہے۔ جو بتلایا گیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 152

محدث فتویٰ

تبصرے