السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کے دن بوقت خطبہ خوانی خطیب منبر پر کھڑا ہوکر عصا پر ٹیک دے سکتا ہے۔ یا نہیں؟ اگر دے سکتا ہے تو باحدیث صحیح ثابت ہو۔ نہ دے سکتا ہے تو وہ بھی احادیث صحیحہ سے ممانعت ثابت ہو۔ غرض سنت ہے یا بدعت حکم خدا ورسول ﷺ کے موافق ساتھ تشریح کے جواب دیں۔ (عبد القادر کرنول)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ابن ماجہ میں حدیث ہے۔
ان رسول الله صلي الله عليه وسلم كان اذا خطب في الحرب خطب علي قوس واذا اخطب في الجمعة خطب علي عصا
’’یعنی آپﷺ جب میدان جنگ میں خطبہ پڑھتے تو کمان کوہاتھ میں لے کر پڑھتے۔ اور جب جمعہ کےروز پڑھتے۔ تو عصا (لکڑی ) پر پڑھتے۔‘‘ اس قسم کی حدیثیں بکثرت ہیں ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب