سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(182) ایک عورت حج کو جانا چاہتی ہے۔ مگر اس کو کوئی محرم نہیں ملتا

  • 6735
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 911

سوال

(182) ایک عورت حج کو جانا چاہتی ہے۔ مگر اس کو کوئی محرم نہیں ملتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت حج کو جانا چاہتی ہے۔ مگر اس کو کوئی محرم نہیں ملتا۔ ایک شریف معتبر نا محرم جاتا ہے۔  کیا وہ عورت اس کے ساتھ جاسکتی ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک سفر میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  قافلے سے پیچھے رہ گئیں تھیں۔  تو ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  جو اسی کام کے لئے  مقرر تھا کہ قافلہ کے پیچھے آوے۔  اور گم شدہ چیزوں کو اٹھا لائے وہ آیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  اس کے اونٹ پر سوار ہوکر آپ ﷺ کے پاس قافلہ میں پہنچ گئیں۔ اس حدیث سے نکل سکتا ہے کہ محرم کے نا ملنے کی صورت میں کوئی شخص نیک بخت ۔ پارسا۔ قابل اعتماد۔ تو اس کے ساتھ عورت کو سفر کرنا جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 144

محدث فتویٰ

تبصرے