سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(179) مچھلی کے ذبح کا کیا حکم ہے؟

  • 6732
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1258

سوال

(179) مچھلی کے ذبح کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جانور کے زبح کرنے میں تاکید ہے۔ کہ اس کی  رگ زبح کے وقت پوری طرح کاٹ دی جائے۔ جس میں دیر تک جانور کو تکلیف نہ ہو۔  تو مچھلی کے بارے میں کیا اس کا خیال کرنا ضروری ہے۔ (محمد ابراہیم از جھاجھا)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے میری امت کو دو مردے حلال ہیں۔ منجملہ مچھلی بھی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 142

محدث فتویٰ

تبصرے