السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے منت مانی تھی کہ اگر میری ملازمت ہوجائے تو فلاں مسجد کی امداد کےلئے اپنی تنخواہ کی تہائی دیتا رہوں گا۔ خدا کی قدرت میری ملازمت دو تین بعد مستقل ہوگئی۔ مگر چند ضروریات کی وجہ سے تہائی تنخواہ نہ نکال سکا۔ اور بعد میں شادی بھی ہوگئی۔ اخراجات بڑھ گئے نتیجہ یہ کہ ڈیڑھ سال ہوگیا مگر ابھی تک مسجد کی امداد کےلئے ایک پیسہ بھی نہیں دیا الخ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جائز منت جو مانے اسے پورا کرنا چاہیے۔ حدیث شریف میں ہے۔ اوف بنذرک۔ نذر پوری کیا کرو۔ مسجدمخصوص کی نیت سے تو وہی ملحوظ رہے عام کی ہے تو عام ہوگی۔ بہرحال نذر واجب الادا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب