السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لوگ ہمیشہ قرآن اٹھا کر قسم کھاتے ہیں۔ تو کیا قرآن شریف اٹھا کر قسم کھاسکتے ہیں یا نہیں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قسم کا جو طریقہ حدیثوں میں آیا ہے۔ اس میں یہ زکر نہیں ملتا۔ بلکہ صرف اللہ کےنام سے قسم ہوتی تھی حدیث شریف میں آیا ہے۔
من كان حالفا فليحلف بالله اوليصمت
جس کو قسم کی ضرورت ہو وہ اللہ کے نام کی قسم کھائے یا چپ رہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب