سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) چوری کرنے کے بعد قسم کھانا اور پھر چوری کرنا

  • 6700
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 963

سوال

(147) چوری کرنے کے بعد قسم کھانا اور پھر چوری کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی نے ناجائز کام کیا  یعنی چوری کی پھر خدا کی قسم کھالی کہ دوبارہ نہیں کروں گا۔ مگر پھر چوری کی اس کی سزا کیا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چوری کی سزا تو ہمارے بس میں نہیں۔ (شرعا ً بارہ آنے سے زیادہ چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹنا چاہیے۔ )مگر یہ کام اسلامی سٹیٹ کا ہے۔  جو کہ مفقود ہے۔ قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اگر اتنا غریب ہے کہ دس مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاسکتا تو  تین روزے رکھ لے۔

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 118

محدث فتویٰ

تبصرے