السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عبدا لعلی یا علی بخش نام رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علی اسماء الٰہیہ میں سے ہے۔ اس لہاظ سے عبد العلی جائز ہے۔ مگر ایک بذرگ کا نام بھی ہے۔ اس لئے اشتباہ کی وجہ سے قابل ترک ہے۔ جیسا فرمایا۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انظُرْنَا وَاسْمَعُوا ۗ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب