سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(129) قرآن شریف کے بے ادبی کرنے والے کی سزا

  • 6682
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1414

سوال

(129) قرآن شریف کے بے ادبی کرنے والے کی سزا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص دیدہ دانستہ مسلمان کہلاکر قرآن مجید کی بے ادبی کرے  تو بموجب شرع شریف اس کی کی سزا ہے۔ اس نے قرآن پاک کے اوراق  پر پائخانہ کردیا۔ اورغلاظت کو قرآن شریف کے اوراق پر مل کر زمین میں دفن کردیا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شخص مذکور پاگل ہے یا ملحد زندیق ہے۔ اس کی سزا آجکل یہی ہے کہ مسلمان  اس سےمسلمانوں کا سا  برتائو نہ کریں۔ قرآن شریف میں ارشاد ہے۔

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّـهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ

’’یہ آیت شاہد ہے کہ جس کے دل میں قرآن مجید کی عزت نہیں اس کے دل میں ایمان نہیں۔‘‘

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 90

محدث فتویٰ

تبصرے