سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(124) مرغی کو فورا زبح کرکے کھانا مکروہ ہے؟

  • 6677
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1249

سوال

(124) مرغی کو فورا زبح کرکے کھانا مکروہ ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے کہ مرغی کو فورا زبح کرکے کھانا مکروہ ہے۔   بلکہ تین روز باندھ کر ذبح کرنا چاہیے۔ اور بکر کہتا ہے کہ خواہ کتنے ہی روز  باندھ کرذبح کرے جب بھی اس کا گوشت مکروہ ہے۔  اورتقویٰ کے خلاف ہے ۔ لہذا کیا ارشاد ہے۔ (محمد شہادت)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں اس کے متعلق کوئی حکم نہیں ہے۔ باندھے یا نہ باندھے اس کو کوئی شرعی مسئلہ کہنا غلط ہے۔ اصل میں ایسا کہنے والا یہ سمجھتا ہے کہ مرغی چونکہ غلیظ چیزیں کھاتی ہیں۔  اس لئے تین روز  باندھ کر اس کو پاک کرلینا چاہیے۔ یہ خیال بھی ذاتی وہم کا نتیجہ ہے۔ مرغی کا غلاظت کھانا ایسا ہے۔ جیسا کھیتوں میں کھاد کا پڑنا۔ دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔ نہ کھاد والے کھیت کی  پیداوار حرام ہے۔ نہ یہ حرام واللہ اعلم (اہلدیث ج40)

شرفیہ

بکر سراسر غلط ہے۔ مرغی شرعا  مکروہ نہیں ہے۔ اس کو کھانا ازروئے حدیث صحیح خود نبی کریم ﷺ سے ثابت  ہے۔ ایک حدیث میں ہے۔

عن ابي موسي رايت رسول الله صلي الله عليه وسلم ياكل لحم الدجاج(متفق علیہ مشکواۃ ج3 360 )

ہاں دوسری حدیث میں ہے۔

نهي رسول الله صلي الله عليه وسلم عن الجلالة والبانها رواه ترمذي وفي رواية ابي داود نهي عن ركوب الجلالة انتهي (مشكوة ج2 ص 361)

سو واضح ہو کہ جلالہ میں مبالغہ ہے۔  مطلب یہ کہ جس کی اکثر غذا نجاست ہووہ جلالہ ہے۔ کہ اس کےگوشت دودھ میں اثر آجاتا ہے۔ اس کو کھانا ممنوع ہے۔  اور جس کی اکثر غذا نجاست نہ ہو وہ جلالہ نہیں۔ اور ناجائز بھی نہیں۔ اور باندھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔  ہاں مدت مدید کے بعد ممکن ہے۔ کہ اثر جاتا رہے۔ یہ باندھنا بعض علماء کا قول ہے۔ حدیث نہیں۔

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 87

محدث فتویٰ

تبصرے