سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(110) مسلین میں تفرقہ ڈانے والے کا حشر کیا ہوگا؟

  • 6663
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1326

سوال

(110) مسلین میں تفرقہ ڈانے والے کا حشر کیا ہوگا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روئے زمین کے عامۃ المسلمین سے خدا اور رسولﷺ کا مطالبہ صرف ایک ہی دین ومذہب پر قائم رہنے کا ہے۔ یا متفرق فرقوں پر نیز جماعت المسلین میں تفرقہ ڈانے والے کا حشر کیا ہوگا۔ ؟ (محمد غلام قادر خلف حاجی مولا بخش دارالاشاعت محبوبیہ چھاونی نصیر آباد راجپوتانہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے شک خدا کو ایک ہی دین پرقائم رہنا منظور ہے۔ ان اقيموا الدين ولا تتفرقوا مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے والے کی سزا وہی ہے۔ جو قرآن مجید میں مذکور ہے۔

إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص81

محدث فتویٰ

تبصرے