سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) ختنہ اس کا وجود کسی طرح ہوا اور کب سے شروع ہوا ؟

  • 6640
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2131

سوال

(87) ختنہ اس کا وجود کسی طرح ہوا اور کب سے شروع ہوا ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ختنہ جس کو مسلمانی بھی کہتے ہیں یعنی مسلمانیت کی ایک خاص علامت ہے اس کا وجود کسی طرح ہوا اور کب سے شروع ہوا ؟ اگر یہ ابراہیمی علیہ السلام  سنت ہے۔ تو کیا قربانی کی طرح  جو ذبیحہ اسماعیل علیہ السلام  کا قصہ یاددلاتی ہے اس کے متعلق بھی کوئی خبر ہے۔ اورکیونکر ؟  (خلیل احمد از مرزا پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ختنہ ابراہیم علیہ السلام  کی سنت ہے۔ اور مسلمانوں کو ختنہ کرنے کا حکم ہے۔ بخاری مسلم کی حدیث میں آیا ہے۔

اختن اراهيم بعد ما اتي علياء ثمانون سنة (منتقی)

یعنی ابراہیم علیہ السلام  نے اسی سال کی عمر میں ختنہ کرایا تھا۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص مسلمان ہوا اس کو فرمایا ختنہ کر۔

 

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 71

محدث فتویٰ

تبصرے