سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) قبروں کے سالانہ میلے حنفیہ کی رو سے جائز ہ یں یا نہیں؟

  • 6619
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 763

سوال

(66) قبروں کے سالانہ میلے حنفیہ کی رو سے جائز ہ یں یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبروں کے سالانہ میلے یعنی عرس قوالی روشنی تیجا دسواں بیسواں چالیسواں۔ سہ ماہی نوماہی اور برسی وغیرہ مذہب حنفیہ کی رو سے جائز ہ یں یا نہیں۔ (عبد الرئوف از مرتضیٰ پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل حنفی مذہب اور اہل حدیث مذہب بلکہ جملہ مذاہب اہل سنت ایسے  مسائل میں متفق ہیں کہ یہ رسوم ناجائز ہیں۔ حضرت شاہ اسحاق صاحب مرحوم کا رسالہ مائۃ مسائل ملاحظہ ہومگررسمی مذہب جو آجکل حنفی مذہب بنایا  اور بتایا جاتا ہے۔ اس کے زمہ دار یہ لوگ خود ہیں۔ حضرات آئمہ کرام  کو اس مذہب کی کوئی خبر نہیں۔ اس لئے کتب فقہ میں ان  رسوم کی بابت کوئی حکم نہیں ملتا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 62

محدث فتویٰ

تبصرے