سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) میت کے گھر میں تین روز تک گھروں میں لوگوں کا آنا ؟

  • 6610
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 673

سوال

(57) میت کے گھر میں تین روز تک گھروں میں لوگوں کا آنا ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گھرمیں کوئی مرجائے اس کے گھر کے لوگ تین روز تک آتے رہتے اور دعا کرتے ہیں۔ الخ یہ جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعزیت میں سنت تو یہی ہے۔ کہ مردے کے پسماندگان کو تسلی دی جائے اسی ضمن میں مردے کےلئے دعا بھی کردی جائے۔ تو گناہ نہیں تعزیت کا اصلی کام پچھلوں کو تسلی دینا ہے۔ جو صورت سوال میں ممکن ہے سنت نہیں۔  میرے نزدیک حرام اور گنا ہ بھی نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 53

محدث فتویٰ

تبصرے