سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) مردے کو تابوت میں بند کرکے دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 6607
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 824

سوال

(54) مردے کو تابوت میں بند کرکے دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردے کو تابوت میں بند کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجا کر دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترمذی میں حدیث ہے ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کا بھائی عبد الرحمٰن موضع  حبشی میں فوت ہوا۔ وہاں سے  مکہ معظمہ میں لایا گیا۔  اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی ضرورت یا مصلحت سے میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا جائز ہے۔

شرفیہ

مگر اس حدیث کے آخر میں

قالت لو حضرتك ما دفنت الا حيث مت ولو شهد تك ما زرقك (رواه الترمذي مشكواة ج1 ص )149

لہذا یہ دلیل نہ رہی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 52

محدث فتویٰ

تبصرے