السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعد دفن میت کونسی دعا پڑھی جائے۔ ؟ بعض لوگ قل اللہم مالک الملک الخ اور بعض سورہ بقرہ کا اول وآخر سرہانے دبایئں پڑھتے ہیں۔ ان کا زکر شرع شریف میں ہے یا نہیں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیا ہے آپﷺ یہ دعا پڑھتے تھے۔
اللهم ثبته بالقول الثابت قبر پر کھڑے ہوکر دیر تک یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب