سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) میت کے غسل دینے والے پر کیا خود بھی غسل کرنا واجب ہے؟

  • 6596
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 732

سوال

(43) میت کے غسل دینے والے پر کیا خود بھی غسل کرنا واجب ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کے غسل دینے والے پر کیا خود بھی غسل کرنا واجب ہے۔ (ولایت حسین مظفر پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک حدیث میں ہے۔ جو میت کو غسل دے وہ غسل کرے۔ علماء نے لکھا ہے کہ یہ حکم استحبابی ہے۔ واجب نہیں۔ (16 محرم 28ہجری)

شرفیہ

الحديث الذي فيه امرا الغسل رواه الخمسة لكن في رفعه ووقفه وصحته اختلاف واليضا فيه الاثار التي تدل علي عدم الوجوب فلهذا حمله العلماء علي الاستحباب كما في نيل الارطار

(ابو سعید شرف الدین دہلوی)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 50

محدث فتویٰ

تبصرے