سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) جنازہ میں مقتدی خواہ امام کہ ہاتھ کانوں تک ہر تکبیر کے ساتھ اٹھانا ؟

  • 6594
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 747

سوال

(41) جنازہ میں مقتدی خواہ امام کہ ہاتھ کانوں تک ہر تکبیر کے ساتھ اٹھانا ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنازہ میں مقتدی خواہ امام کہ ہاتھ کانوں تک  ہر تکبیر کے ساتھ اٹھانا چاہیے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنازہ میں ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا  مستحب ہے۔ بلکہ بقول مولانا عبد الحئ لکھنوی مرحوم امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ   صاحب سے بھی روایت آئی ہے۔ شرح وقایہ (یکم شعبان 37 ہجری )

شرفیہ

 ا س میں عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ  وغیر ہ سے آثار جز رفع الیدین بخاری میں ہیں (1)۔

--------------------------------------------------------------------------

1تکبیرات جنازہ کے ساتھ رفع الیدین کے بارے میں کوئی صریح مرفوع قولی یا فعلی یا  تقریری حدیث موجود نہیں ہے۔ البتہ بعض صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین   سے ضرور ثابت ہے۔ اس موقوف روایت ونیز بعض ضعیف احادیث کی رو سے تکبیرات جنازہ کے ساتھ رفع یدین کرنا جائز ہے۔ بدعت یا ممنوع نہیں ہے۔ (حضرت مولانا عبید  اللہ رحمانی (19 مئی 53ء)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 50

محدث فتویٰ

تبصرے