السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی قبر میں مردے کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے۔ ؟(فرزند علی سوٹھگائوں در بھنگہ )
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی جگہ دفن کرنا منع نہیں ہڈی نکال کر مردہ دفن کردیں۔ (یکم شعبان 37 ہجری)
مسلم مردہ کی ہڈی کا احترام لازم ہے۔ حدیث نبوی ﷺ ہے۔ كسر عظيم الميت ككسره حيارواہ (ابو دائود باسناد علی شرط مسلم وزاد ابن ماجہ من حدیث ام سلمة فی الاثم انتھیٰ) بلوغ المرام ۔ لہذا مسلم کی ہڈیوں کو یونہی رہنے دیا جائے اور دوسری قبر بنا کر دوسرے مردے کو دفن کریں۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب