السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس جگہ دستور ہے کہ میت کے آگے آگے خاص مقررہ اشخاص زور زور سے کلمہ اور مولود پڑھتے ہوئے میت کو قبرستان تک لے جاتے ہیں۔ اور بعد دفن میت پر زور زور سے اذان کہتے ہیں۔ انکی بابت واضح حکم کیا ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس میں شک نہیں کہ یہ اطوار اور افعال اور صحابہ کباررضوان اللہ عنہم اجمعین کے زمانہ میں نہ تھے۔ نہ آئمہ اربعہ نے ان کا حکم دیا ہے۔ نہ فقہ کی کسی معتبر کتاب میں کسی امام مجتہد کا کوئی قول ان اقوال کے متعلق ملتا ہے۔ کسی چھوٹے موٹے ملا نے کہہ دیا ہو تو دین میں اس کی کوئی وقعت نہیں لہذا یہ افعال قطعاً بدعت واجب الترک ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب