سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 6584
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 708

سوال

(31) نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جنازہ مسجد میں جائز ہے۔ آپﷺ نے خود پڑھا۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا جنازہ مسجد میں پڑھا گیا۔ واللہ اعلم (6 صفر 38 ہجری)

تشریح

ازروئے حدیث کے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ودرست ہے۔ منتقی الاخبار میں ہے۔

عن عائشة انها قالت لما توفي سعد بن ابن وقاص ادخلوا به المسجد حتي اصلي عليه فانكروا ذلك عليها فقالت لقد رسول الله صلي الله عليه وسلم ابني بيضاء  في المسجد سهيل واخيه رواه مسلم وفي رواية ما صلي رسول الله صلي الله عليه وسلم علي سهيل بن البيضاء الا في جوف المسجد رواه  الجماعة الا البخاري

 اس حدیث سے رسول اللہ ﷺ کا مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا ثابت ہے۔ اور  حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے جنازے کی نماز مسجد میں پڑھی گئی تھی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد میں نماز جنازہ کے درست اور جائز ہونے پر صحابہ  رضوان اللہ عنہم اجمعین   کا اجماع اتفاق تھا ۔ فتح الباری میں ہے۔

وقدري ابن ابي شيبة وغيره ان عمر صلي علي ابن بكر في المسجد ان صهيبا صلي علي  عمر في المسجد وفي رواية ووضعت الجنازه في المسجد تجاه المنبر وهذا ايقضي الاجماع علي جواز ذلك الخ

(حررہ محمد یوسف عفی عنہ ۔ سید نزیرحسین۔ فتاویٰ نزیریہ ج1 ص 403)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 47

محدث فتویٰ

تبصرے