سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(17) زید کہتا ہے مردہ کی دعوت کھانا حرام ہے۔

  • 6570
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 809

سوال

(17) زید کہتا ہے مردہ کی دعوت کھانا حرام ہے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے مردہ کی دعوت کھانا حرام ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کوئی شخص ایصال ثواب کےلئے۔ غرباء ومساکین کو کھانا کھلائے تو جائز ہے بحکم حدیث مذکور حوالہ۔

تشریح

میت کی طرف سے خیرات کرے۔ تو میت کو ثواب پہنچتا ہے یا نہیں؟میت کے لئے قرآن خوانی جائز ہے یا نہیں اور ختم پڑھنا سنت ہے۔ یا بدعت بینوا توجروا۔

الجواب۔ میت کی طرف سے خیرات کیجائے تو اس کا ثواب میت کو بلاشبہ پہنچتا ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے۔

عن عائشة ان رجلا قال اللنبي صلي الله عليه وسلم ان امي افتتلت نفسها واراها لو تكلمت تصدقت فهل لها اجران تصدقت عنها قال نعم

اور قرآن خوانی اور ختم خوانی جس طریقہ پر فی زماننا رائج ہے۔ سویہ طریقہ بالکل بے اصل اور محدث ہے اور اس کے علاوہ قراءت قرآن کے ثواب پہنچنے اور نہ پہنچنے میں اختلاف ہے۔ اما م احمد بن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  اور ایک جماعت علماء کے نزدیک قراءت قرآن کا ثواب میت کو پہنچتا ہے۔ اور امام شافعی  رحمۃ اللہ علیہ  کا مشہور مذہب یہ ہے کہ نہیں پہنچتا ہے۔ واللہ اعلم۔ حررہ عبد لوہاب عفی عنہ۔ (سید محمد نزیر حسین (فتاویٰ نزیریہ ص 440)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 33

محدث فتویٰ

تبصرے