سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) انگریزی لباس مع انگریزی ٹوپی کے پہنناجائز ہے یا نہیں؟

  • 6527
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1055

سوال

(70) انگریزی لباس مع انگریزی ٹوپی کے پہنناجائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انگریزی لباس مع انگریزی ٹوپی کے پہنناجائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انگریزی طرح لباس یا ٹوپی بذہتا کوئی منع نہیں ہاں پہننے والا دیکھنے میں انگریز منکراسلام، معلوم ہو تو منع ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے من تشبه بقوم فهم منهم یعنی جوکوئی کسی قوم سے مشابہ ہوجائے پس وہ انہی میں ہوگا ہاں اگر باوجود اس لباس کے کسی قسم کی اسلامی تمیز رکھے تو اس وعید سے بچ جائیگا،     (اہل حدیث امرتسر۱۷ /محرم ۱۳۴۷ ھ

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 107

محدث فتویٰ

تبصرے