سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) اللہ تعالی کا اپنی ذات میں ظہور کرنا؟؟

  • 6512
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1140

سوال

(55) اللہ تعالی کا اپنی ذات میں ظہور کرنا؟؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی کو اختیار ہے کہ اپنے صفات میں ظہورکرے اورصفات اسمائیہ آثارمیں جلوہ گرہوں کیا یہ درست ہے اگر ہے تو دلیل قرآن شریف اور حدیث نبوی سے تحریر فرمائی جاے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالی کے ظہور کرنے سے اگر مراد یہ ہے کہ اس کی صفات کا اثر مخلوق میں پایا جائے مثلا قدرت کا اثر مقدور میں اور خالق کا اثر مخلوق میں تو ٹھیک ہے چنانچہ دیھ ہی رہے ہیں اورقرآن مجید صاف بتاتا بھی ہے، ۔ وَاللَّـهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ اوراگر اس سے مراد ہے کہ وہ خود جلوہ گرہوجیسا عیسائیوں کا حضرت میسح کی نسبت اور ہندووں کا اپنے بزرگوں کی نسبت جن کو وہ اوتارکہتے ہیں عقیدہ ہے تو یہ عقید ہ قرآن مجید حدیث شریف بلکہ جملہ اہل اسلام کے  خلاف ہے واللہ اعلم، اہل حدیث امرتسر۳۰ رجب المرجب ۱۳۴۲ ھ:

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 100

محدث فتویٰ

تبصرے