سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(45) رسول اللہ ﷺ عالم برزخ کی زندگی میں کون سی خصوصیت ہے

  • 6502
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1444

سوال

(45) رسول اللہ ﷺ عالم برزخ کی زندگی میں کون سی خصوصیت ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ دنیا سے مرگئے، البتہ عالم برزخ میں بکر کہتا ہے کہ دہریہ بھی ارواح کی زندگی کے قائل ہیں پھر رسول اللہ ﷺ عالم برزخ کی زندگی میں کون خصوصیت ہے، بلکہ آپ ؐ دنیا میں صرف کدورت قلبی کی وجہ سے اہل ظواہر کو نظر نہیں آئے،


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید صیح کہتا ہے قرآن پاک میں ارشاد ہےِ إنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ۔ صیح بخاری میں ہے کہ آنحضرت ﷺ کے متعلق حضرت ابوبکر صدیق ؓ  نے فرمایا تھا،  من كان بعيد محمدفان محمد قدمات ایک  روایت میں ہے مات رسول الله صلي الله عليه وسلم ودرعه مرهونة  (بخاری بکر کا کہنا کہ اغیار (کافر) بھی عالم برزخ میں زندہ ہیں اورآپؐ کی زندگی ان کی طرح ہوئی یہ غلط ہے نیک اور بد نبی اور غیر نبی کی زندگی ایک جیسی نہ دنیا میں ہوتی ہےنہ عالم برزخ وغیرہ میں  (اخبار اہلحدیث ام تسر جلدنمبر۳۳ شمارہ نمبر۲ )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 92

محدث فتویٰ

تبصرے