سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35) حضرت معاویہ ؓ کےمتعلق عقیدہ

  • 6492
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1156

سوال

(35) حضرت معاویہ ؓ کےمتعلق عقیدہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہے وہ حضرت معاویہ ؓ کےمتعلق عقیدہ رکھتا ہے کہ وہ  (نعوذباللہ)  ظالم وجابر حکمران اور بدعتی تھے یزید کو بھی گمراہ اور انبیاءعلیہم السلام کو غیر معصوم سمجھتا ہے کی ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے،


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بشرط صحت سوال، یہ سب باتیں گمراہی کی ہیں، حضرت امیر معاویہ ؓ رسول اللہ ﷺ کے جلیل القدر اور سچے صحابی تھے چہ جائیکہ (معاذاللہ) ظالم اور جابر ہوں حسب تصریح قرآن مجید وَكُلًّا وَعَدَ اللَّـهُ الْحُسْنَىٰ (الحدید) سے صحابہ ؓسے جنت کاوعدہ فرمایا گیا ہے اور رضی اللہ عنہم ورضو اعنہ (التوبہ) کا سرٹیفکیٹ انہیں دنیا میں ہی عطا فرمادیا گیا ہے، صحابہؓ کے حق میں ایسے الفاظ گستاخی ہیں جن کے مرتکب کو اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیےیزید بھی گمراہ نہ تھا، اس کو تابعین  میں شمار کیا گیا ہے انبیاءعلیہم السلام کو معصوم سمجھنا اہل سنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے اس سے انکار عقیدہ صحیحہ سے انحراف ہے ایسے شخص کوہر گز امام نہیں بنانا چاہیے، وقال رسول الله صلي الله عليه وسلم اجعلواائمتكم خياركم (دارقطنی) تم امام ایسے شخص کو بناوجو تم میں  (عقیدہ عمل میں) سب سے بہتر ہو،      (الاعتصام جلد نمبر۳۱ ش نمبر۷ )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 78

محدث فتویٰ

تبصرے