السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لوگ کہتے ہیں کہ بیعت ہونا ضروری ہے بجز پیرومرشد کے قبر اور قیامت میں کوئی دوسرا حامی ومددگار نہیں ہوگا، کیا یہ صیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ محض بازاری گپ ہے جس کو ڈاکو پیروں نے اپنا حلوامانڈہ اور نذرانہ وصول کرنے کے لئے جاہل مسلمانوں میں مشہور کررکھا ہےقبراور قیامت میں انسان کے اپنے نیک اعمال اور فضل الہی کے سوا کوئی چیز کام نہیں آئیگی پورا قرآن اور احادیث نبویہ اس مضمون پرروش دلیل ہیں ؟ (عبیداللہ رحمانی دہلی) (محدث دہلی جلد۹ نمبر ۵ )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب