سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(26) کیا مرنے والے کی روح دنیا میں آتی ہے؟

  • 6483
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1854

سوال

(26) کیا مرنے والے کی روح دنیا میں آتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرنے والے کی روح دنیا میں آتی ہے اور کیا مرنے کے بعد  مردہ کی روح چالیس روز تک اپنے گھر میں رہتی ہے،


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روحوں کے رہنے کے دومقام ہیں، اگر نیک روح ہے توعلیین میں اور بد ہے تو سجین میں چلی جاتی ہے، قبر میں سوال وجواب کے موقعہ پر لوٹائی جاتی ہیں اس کے بعد پھر دنیا میں نہیں آتیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 50

محدث فتویٰ

تبصرے