السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جن ادویات میں شراب کی آمیزش ہواس کااستعمال جائز ہے یانہیں ۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس دوامیں شراب ہواس کااستعما ل جائزنہیں ۔نہ دواکے طورپرنہ غذاکے طورپرکیونکہ مسلم میں حدیث ہے کہ طارق بن سویدرضی اللہ عنہ نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کی بابت سوال کیا۔ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کومنع فرمایا۔اس نے کہا:یارسول اللہ! میں صرف دواکے لیے بناتاہوں آپ نے فرمایا:وہ دوانہیں بلکہ داء (بیماری)ہے۔ (مشکوۃ باب الخمرووعیدشاربہافصل اول ص 309)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب