سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(04) پیشینگوئی خبر غیب ہے یا نہیں ؟

  • 6457
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1252

سوال

(04) پیشینگوئی خبر غیب ہے یا نہیں ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے آیندہ کے واقعات امت کو بتلائے ہیں۔ وہ مغیبات ہیں یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آئندہ کے واقعات امت کو بتلائے ہیں ۔وہ مغیبات ہیں مگر اس سے تو بجائے علم غیب ثابت ہونے کے الٹا اعتراض وارد ہوتا ہے کہ پھر امت بھی عالم الغیب ہوگئی۔اگر کہا جائے کہ امت عالم الغیب اس لئے نہیں۔ کہ ان کو نبی نے بتایا ہے تو اس پر کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ نبی کو وحی نے بتایا ہے پس نبی بھی عالم الغیب نہ رہا۔ (فتاوی روپڑی جلد اول ص ۲۱۳ )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 16

محدث فتویٰ

تبصرے