سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(647) قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا؟

  • 6445
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2272

سوال

(647) قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی یا عقیقے کا گوشت سوائے مسلمان کے سب  یعنی غیر اسلام ماننے والے یعنی کافر کو کھلاسکتا ہے یا نہیں۔  یا کچا دے سکتا ہے یا نہیں اس کا جواب قرآن مجید یا حدیث شریف  سے دیجئے  (عبد اللطیف فاضل محمد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سب کو کھلاسکتا ہے قرآن مجید میں ارشاد ہے۔

وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۚ﴿٣٦سورة الحج

یعنی مانگنے اور نہ مانگنے والا سب کو کھلائو۔ اس میں کوئی قید مومن غیر مومن کی نہیں ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 801

محدث فتویٰ

تبصرے