السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید حج بدل جارہا ہے۔ اس خیال سے کہ میرے بھائی کا حج ادا ہوجائےگا۔ اور مجھ کو بھی حج کا ثواب ہوگا۔ عمر کہتا ہے کہ زید کو صرف اپنے بھائی سے ہمدردی کا ثواب ہوگا۔ حج کا نہیں مدلل جواب دیں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زید کو حج کی ترغیب دینے اورہمدردی کا ثواب ملے گا۔ وسعت ہونے پر حج فرض ہوگا۔ حج اسی کا ہے جس نے حج بدل کرایا ہے۔