السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حاجی کو رخصت کرتے وقت انبوہ در انبوہ اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے جاتے ہیں۔ اور یہی حالت استقبال کے وقت ہوتی ہے۔ کیا یہ نمائش شرعا جائز ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں آیا ہے کہ بعض دفعہ خوشی کے موقع پر صحابہ کرام تکبیر پڑھا کرتے تھے۔ حج کو جانا واپس آنا مقام مسرت ہے۔ اس لئے تکبیر پڑھنا جائز ہے
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب