السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کو روزانہ بلاناغہ احتلام ہوتا ہے۔ وہ حج کرسکتا ہے یا نہیں حالت احرام میں اسے شرعا کیاکرنا چاہیے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کثرت احتلام کا عارضہ حیض کے حکم میں ہے۔ اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کے مطابق حاجی عمل کرسکتا ہے۔ حرم میں جانے کے وقت نہالے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب