السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہندوستان کے فوت شدہ وطنی کی طرف سے حج بدل مقیم مکہ سے کراسکتے ہیں یانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج بدل ہونے میں وطنی ہونے کی شرط نہیں ہند کی طرف سے عربی حج بدل کرسکتا ہے۔ بشرط یہ کہ حج بدل کر نے والا اپنا حج کرچکا ہو۔ (مشکواۃ باب المناسک فصل دوم حدیث ابن عباس متعلقہ شبرمہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب