السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اکثر لکھا ہوا دیکھا ہے کہ فلاں کام کرنے سے سو حج یا سوشہیدوں کا ثواب ملتا ہے تو اس کام کے کرنے سے آدمی حج سے بچ سکتا ہے۔ اور 99 حج کا ثواب دوسروں کو بخش سکتا ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس قسم کی روایات جو صحیح ہیں۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ ثواب اتنا ملے گا۔ یہ مطلب نہیں کہ فریضہ حج اس سے ساقط ہوجائےگا۔ جیسے ایک روایت میں ہے سورہ قل ھو اللہ احد ثلث قرآن پڑھنے کے برابر ثواب ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ تلاوت قرآن کی ضرورت نہیں۔ قائم مقامی اورچیز ہے۔ اور اصل چیز اور
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب