سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(623) طاقت کے باوجود حج بیت اللہ کو نہ جاوے..الخ

  • 6421
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 1234

سوال

(623) طاقت کے باوجود حج بیت اللہ کو نہ جاوے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو مسلمان مالدارصاحب نصاب اپنے مال کی زکواۃ نہ دے اورطاقت کے باوجود حج بیت اللہ کو نہ جاوے تو کیا وہ مرے دم یہودی یا نصرانی ہوکر مرے گا۔ ؟  (عبد الروف)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں یوں آیا ہے۔ جو شخص باوجود فرض ہونے وسعت رکھنے اور مانع نہ ہونے کے حج نہ کرے۔ وہ چاہے یہودی ہوکر مرے یا عیسائی یہ خبر نہیں کہ وہ یہودی یا عیسائی ہوکرمرے گا۔ بلکہ ایک قسم کی ناراضگی ہے۔ زکواۃ نہ دینے کا گناہ علاوہ ہے۔  جس کی بابت قرآن مجید فیصلہ کررہا ہے۔  يَوْمَ يُحْمَىٰ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمْ ﴿٣٥سورة التوبة

’’یعنی جو لوگ مال جمع کرتے ہیں۔  او ر زکواۃ نہیں دیتے۔ ان کا مال تبا کر ان کو داغ دیا جائےگا‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 792

محدث فتویٰ

تبصرے