السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیافرماتے ہیں علماء دین کہ ایک کوّا نے ایک برتن جس میں کہ چارپانچ سیردودھ تھاچونچ ڈال دی اوروہ دودھ ایک مولوی صاحب نے اس بات پرپی لیا۔کہ کوّا حلال ہے فتوی ارسال فرمائیں کہ کوّا حلال ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض علماء کہتےہیں کہ قتل کے حکم سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ۔مگرظاہرحرمت ہے ۔کیونکہ قتل کاحکم خباثت کی وجہ سے ہے۔ اورخباثت ہی زیادہ ترحرمت کا باعث ہے ۔ہاں اس کے جھوٹے کو بلی پرقیاس کرنے کی گنجائش ہے۔ اگرچہ پرہیز مناسب ہے ۔مگراس میں زیادہ تشدداچھا نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب