السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے یہاں خراج (سرکاری مالیہ) پورا لگتا ہے۔ قریبا اس زمانے میں چھ حصے کے طور پر پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں بیسواں حصہ عشر دے تو جائز ہوگا یا نہیں؟ (زین العابدین از تربہوم)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی حالت میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ ادا کردینا کافی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب